23 فروری، 2017، 5:21 PM

عراقی فورسز نے موصل ایئر پورٹ کو مکمل طور پر آزاد کرالیا

عراقی فورسز نے موصل ایئر پورٹ کو مکمل طور پر آزاد کرالیا

عراق فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران موصل ايئر پورٹ کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہےموصل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول عراقی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران موصل ايئر پورٹ کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہےموصل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول عراقی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے اس آپریشن میں کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ اس سے قبل عراقی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت نے کہا تھا کہ عراقی فورسز کی موصل ایئر پورٹ  کو آزاد کرانے کے لئے کارروائی جاری ہے عراقی فورسز نے آدھے ایئر پورٹ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔  اب عراقی حکام نے موصل ایئر پورٹ کومکمل طور پر آزاد کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔

News ID 1870649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha